جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف کامیڈین عمرشریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری کردیے گئے ، جس کے بعدعمرشریف جلد اپنےعلاج کےلئے امریکا روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف کامیڈین عمرشریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویزے جاری کرنے پر امریکی قونصل خانےکےشکرگزار ہیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ معروف کامیڈین عمرشریف اورانکےاہلخانہ کوامریکاکےویزے جاری کردیئے ہیں ، اب عمرشریف جلد اپنےعلاج کےلئے امریکا روانہ ہوں گے، انکےاہلخانہ نےتمام عمل میں تعاون پروزیراعظم کاشکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔

اس سے قبل مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ویزےکےلیےعمرشریف کوقونصل خانےآنےسےاستثنیٰ دیاگیا ہے ، عمرشریف کو رعایت دینےپرامریکی قونصل خانے کے شکر گزار ہیں ، برصغیرکےعظیم ترین کامیڈین کی صحت یابی کےلیےدعاگو رہیں۔

ویزے جاری ہونے کے بعد عمرشریف علاج کے لیےایک سے2دن میں امریکاروانہ ہوں گے ، عمر شریف کی خواہش کے مطابق اہلیہ زریں عمر ساتھ جائیں گی جبکہ امریکا میں ڈاکٹر طارق شہاب سرجری کے انتظامات کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں