اشتہار

کراچی: خاتون کے ساتھ پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ (کمزور دل حضرات ویڈیو نہ دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں سڑک پار کرتی خاتون کو معجزانہ طور پر نئی زندگی ملی ہے، وہ ہیوی ٹینکر کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں شاہراہ پاکستان پر خاتون کو دیوہیکل ٹینکر کی ٹکر لگی خوش قسمتی سے وہ گاڑی کے نیچے نہیں آئیں بصورت دیگر ان کی جان بھی جاسکتی تھی۔

اے آر وائی نیوز کو حاصل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کو رش والی سڑک کراس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں خاتون آہستہ آہستہ فٹ پاتھ کی جانب جاتی نظر آرہی ہیں اور پھر فٹ پاتھ تک پہنچنے سے پہلے ٹینکر آیا اورخاتون کو ٹکر ماری دی۔ ٹینکر ڈرائیور نے عورت پر ٹائر چڑھنے سے بچانے کے لیے اسٹیئرنگ گھمادیا۔

خاتون کو گرتا دیکھ کر ٹینکرڈرائیور اترااور بھاگ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں خاتون معمولی زخمی ہوئیں جن کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں