جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

خود کو نیب افسران ظاہر کرکے بلیک میل کرنے والے گروپ کیخلاف سخت کارروائی کےاحکامات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے خود کو نیب افسران ظاہر کرکے بلیک میل کرنے والے گروپ کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق خود کو نیب افسران ظاہرکرکے بلیک میل کرنےوالا گروپ سرگرم ہیں ، اس حوالے سے چیئرمین نیب نے سخت کارروائی کےاحکامات جاری کردیے۔

نیب انٹیلی جنس ونگ کیجانب سے ابتک 12ملزمان کوگرفتارکیا گیا، حکام نے بتایا کہ چندعناصرخودکونیب افسرظاہرکرکےٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کرتے ہیں، ایسے عناصرعموماً واٹس ایپ پرنیب افسران کی تصاویر لگاتے ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب افسر انکوائری میں کسی ملزم یاادارےسےفون پررابطہ نہیں کرے گا، افسرسرکاری مراسلے سے متعلقہ شخص یا ادارے سے رابطہ کرنے کا مجاز ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں قومی احتساب بیورو نے سندھ بھر میں نیب افسران کے نام پر جعلی افسران کا انکشاف کیا تھا ، جس سے چھٹکارا پانے کےلیے نیب سکھر نے جعلی نیب افسران کے خلاف اخبار میں اشتہار بھی جاری کئے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب کراچی نے چیف سیکریٹری سندھ کو جعلی ڈی جی نیب سے متعلق خط بھی لکھا ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ خالد حسین نامی شخص خود کو ڈی جی نیب ظاہر کرکے سندھ کے سرکاری افسران کو واٹس اپ کال کرکے بلیک میل کررہا ہے۔

نیب نے چیف سیکریٹری کو کہا گیا تھا کہ واٹس ایپ کال کے بعد نمبر بند کرکے جعلی اسسٹنٹ ڈیل کی پیشکش کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں