تازہ ترین

فرانس: کرونا ویکسین نہ کرانے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف بڑا ایکشن

پیرس: فرانس میں اسپتالوں، کیئر ہومز اور ہیلتھ سینٹرز کے تین ہزار ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی حکومت نے ان ہیلتھ ورکرز کو ملک میں لازمی کووڈ 19 ویکسین کے حوالے
احکامات کی تعمیل میں ناکامی پر معطل کیا ہے، فرانس میں آج سے غیر ویکسین شدہ ہیلتھ اسٹاف کے کام پر آنے پر پابندی ہوگی۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر صحت نے بتایا کہ زیادہ تر معطلیاں عارضی ہیں، جبکہ بہت سے ملازمین نے ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانسیسی وزیر صحت اٹل نے بتایا کہ نوے فیصد سے زیادہ فرانسیسی ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین دی جاچکی ہے، جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر لوگ طبی عملے کے لیے ویکسین مینڈیٹ کی حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گرمیوں کے دوران فرانس کی پارلیمنٹ نے مریضوں اور عوام کو کووڈ نائنٹین کے نئی لہر سے بچانے کے لیے مینڈیٹ کی منظوری دی تھی۔

فرانس میں وائرس سے متاثرہ 113،000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور کرونا کے ڈیلٹا قسم کا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافے کے باعث اسپتال میں داخل ہونے والے بیشتر افراد کو ویکسین نہیں دی گئی۔

گذشتہ ہفتے فرانس میں کرونا وائرس ہیلتھ پاس لازمی قرار دینے کے خلاف مظاہرے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -