جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم کی کسی ادارے سے جنگ نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

لورالائی: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کسی ادارے کے خلاف نہیں اور نہ ہماری کسی ادارے سے کوئی جنگ ہے۔

بلوچستان کے ضلع لورا لائی میں مولانا امیر زمان کی رہائش گاہ پر تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’پی ڈی ایم ملک میں جمہوریت کو اصل شکل میں بحال کرنا چاہتی ہے ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ملک میں سویلین حکومت کی شکل میں آمریت قائم ہے، 2018 میں انتخابات نہیں بلکہ انتخاب ہوا، ہماری جدوجہد اسی سلیکشن کے خلاف ہے‘۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کسی ادارے سے جنگ نہیں ہے، ملک میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد تک ہماری تحریک جاری رہےگی، آئین کے ساتھ کھیلنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافےکومستردکرتےہیں، میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی قانون صحافت کو غلام بنانے کے لیے لاہا جارہا ہے، ای وی ایم الیکشن میں دھاندلی کرانےکیلئے ایک پری پلان سازش ہے‘۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرچکی ہیں، انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن کی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے مولانا امیر زمان کی پارٹی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’مولانا امیر زمان پارٹی کا اثاثہ تھے، اُن کے جانے سے جو خلع پیدا ہوا اُسے پُر کرنا ناممکن ہے‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں