اشتہار

چلتی ٹرین میں نوجوان نے کیا کیا؟ ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

بھارت میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان چلتی ٹرین پر خطرناک کرتب دکھا رہا ہے اور اس کے پیچھے موجود ایک اور نوجوان بھی اسی طرح کے کرتب دکھانے میں مصروف ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا پہلے تو چلتی ٹرین پر چڑھتا ہے اور پھر ٹرین سے لٹک کر جھولا جھولنے لگ جاتا ہے۔

- Advertisement -

ٹرین پر چڑھنے کے بعد وہ دروازے پر لٹک کر راستے میں آنے والی چیزوں کو بھی بلا خوف و خطر ہاتھ لگاتا ہے جبکہ اس دوران ٹرین تیز رفتاری سے چل رہی ہوتی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین لڑکے کی لاپرواہی دیکھ کر دنگ رہ گئے اور اس طرح کے خطرناک اسٹنٹ پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ماضی میں بھی اس طرح کے اسٹنٹ کے دوران افسوسناک نتائج سامنے آئے ہیں، کچھ لوگ کرتب دکھاتے ہوئے اپنی جان بھی گنوا بیٹھے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ریلوے حکام کی جانب سے بارہا اس طرح کے کرتب دکھانے والے نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن وہ پھر بھی باز نہیں آتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں