جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

سانحہ مہران ٹاؤن: فیکٹری مالکان و دیگرملزمان نے درخواست ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سانحہ مہران ٹاؤن کیس میں فیکٹری مالکان و دیگرملزمان نے درخواست ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا، مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن عدالت میں مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس کی سیشن عدالت میں سماعت ہوئی ، دوران سماعت فیکٹری مالکان ودیگر ملزمان نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کی۔

درخواست دائر کرنے والوں میں فیکٹری مالک حسن علی مہتا ،فیکٹری منیجرعمران زیدی ، چوکیدار سیدزرین اور مکان مالک فیصل طارق شامل ہیں۔

- Advertisement -

درخواست گزار کے وکیل نے 3ملزمان کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کرلیےاور کہا کیس کا چالان مقررہ مدت میں نہیں جمع کرایا گیا ، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل20ستمبرکودلائل دیں گے۔

یاد رہے عدالت نےفیصل طارق،حسن علی ،عمران زیدی کی درخواست ضمانت مستردکی تھی ، چاروں ملزمان 18 ستمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

واضح رہے کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں چمڑا رنگنے کی فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں فیکٹری کے 16 ملازمین جاں بحق ہوگئے تھے۔

بعد ازاں پولیس نےواقعہ کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کر کے فیکٹری کے چوکیدار، مینیجر اور سپر وائزر کو حراست میں لے لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں