اشتہار

دنیا کا طویل ترین اور خوبصورت پیڈسٹیرین برج کہاں ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے اکثر اہم شاہراہوں پر سڑک پار کرنے اور پیدل چلنے والوں کیلئے پیڈسٹیرین برج دیکھے ہوں گے، اسی سلسلے میں مقامی حکومتیں مضبوط اور خوبصورت برج قائم کرنے کیلئے اقدامات کرتی ہیں۔

اس حوالے سے کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے ایک ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کے لیے بنایا گیا 820 فٹ طویل برج بناگیا ہے جسے دنیا کا طویل ترین اینکلوژڈ پیڈسٹیرین برج کے طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

Pickering GO Pedestrian Bridge | Teeple Architects

- Advertisement -

دی پکرنگ پیڈسٹیرین برج جو کہ میٹرو لنکس نامی کمپنی نے اونٹاریو کے ہائی وے401 پر تعمیر کیا ہے، اس برج کے طویل ترین ہونے کے سلسلے میں گینیز نے اس کی سرکاری طور پر پیمائش کے بعد تصدیق کرتے ہوئے اسے دنیا کا طویل ترین اینکلوژڈ پیڈسٹیرین برج قرار دیا ہے۔

Pickering GO Pedestrian Bridge | Teeple Architects

برج کی تعمیر کرنے والی کمپنی کی ترجمان اینی میری ایکنز نے کہا کہ یہ برج ستمبر 2018 میں مکمل ہوا تھا اور ٹرانزٹ ایجنسی نے اس کی طوالت کے حوالے سے گینیز سے عالمی ریکارڈ کے لیے 2020 میں رابطہ کیا تھا۔ اور اب ایک برس بعد اس کی منظوری مل گئی ہے۔

Lighting up the Pickering skyline | Toronto.com

یہ برج پکرنگ گو ٹرین اسٹیشن کو پکرنگ ٹائون سینٹر سے ملاتا ہے اور یہ ہائی وے کے 14 لین، چھ ریلویز ٹریکس اور ایک عام سڑک کے اوپر پھیلا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں