تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ، مریم نواز سیاست سے باز نہ آئیں

لاہور: پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ ہونے پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں سبز پاسپورٹ کی عزت کرواؤں گا۔‘

مریم نواز کی ٹویٹ پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہم سے بے شک نفرت کرو لیکن میری دھرتی کی کچھ نمک حلالی کرو۔‘

حماد اظہر نے لکھا کہ ’آپ لوگوں نے اسی دھرتی کی دولت سے باہر جائیدادیں بنائیں۔‘

دوسری جانب معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے تو وہی کیا جو ان سے توقعات تھیں، انہوں نے بتادیا ان میں رتی بھر بھی پاکستانیت نہیں ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز اور ان کے والد نے ہمیشہ پاکستان کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے، جب بھی کوئی غم کا موقع ہوتا ہے تو مریم اور ان کے والد فائدہ اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا اس وقت بہترین ماحول ہے، فورسز نے بھی سیکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے تھے، نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ منسوخ کرنے سے سب کو دکھ ہوا۔

شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنان کو بھی کیوی ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے پر دکھ ہوا ہوگا، یہ ملک ہم سب کا ہے ملک کا نقصان ہوگا تو ہم سب کو دکھ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -