بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

پہیلی: تصویر میں چھُپا ’مینڈک‘ تلاش کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں مشکل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے انہیں بہت دلچپسی سے حل کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں، زیر گردش تصویر آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کردے گی اور غور کرنے پر بھی شاید آپ اسے نہ سمجھ سکیں۔

- Advertisement -

مذکورہ تصویر امریکی ریاست لوزیانا کی خاتون صارف جلینڈا ایڈم فلپس کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں یہ چیلنج دیا گیا ہے کہ تصویر کے چھپے مینڈک کو تلاش کریں۔

فلپس نے لکھا کہ ’جب میں نے تصویر کو دیکھا تو مینڈک پتھروں اور پتوں کے درمیان غائب ہوچکا تھا۔ میں اسے اپنی تصویر میں بھی نہیں ڈھونڈ سکی، کیا آپ اس تصویر میں مینڈک تلاش کرسکتے ہیں؟

frog camouflage

مینڈک کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین تصویر میں موجود مینڈک کو ڈھونڈنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

کیا آپ اس تصویر میں چھُپا مینڈک تلاش نہیں کرسکے؟، آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں، نیچے اسکرول کریں اور درست جواب آپ کے سامنے ہے۔

frog camouflage

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں