اشتہار

بیوی سے جھگڑے کا غصّہ! سفاک شوہر نے شیرخوار بچی مشین میں ڈال دی

اشتہار

حیرت انگیز

سفاک شوہر نے بیوی کا غصّہ شِیرخوار پر اتار دیا، امریکی شہری نے کمسن بچی کو موت کے گھاٹ اتارنے کےلیے واشنگ مشین میں ڈال کر مشین چلا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سفاکیت پر مبنی داستان امریکی شہر نیو ہیمپشائر میں رقم ہوئی جہاں ایک شخص بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنا غصہ کمسن بچی پر اتار دیا جو زندگی بھر کا پچھتاوا بن گیا۔

مائیکل نامی شخص مانچسٹر سٹی سے امریکا منتقل ہوا تھا نے بیوی سے جھگڑے کا بدلہ لینے کےلیے دو سالہ بیٹی کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے واشنگ مشین میں ڈال کر مشین چلا دی۔

- Advertisement -

بچی کو مشین میں دیکھ کر ماں نے جلد ہی بٹن بند کیا اور بچی کو مشین سے باہر نکالا، جس کے باعث بچی کی جان تو بچ گئی تاہم وہ ابھی تک اسپتال میں داخل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے سفاک باپ کو گرفتار کرکے فوجداری کا مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں