اشتہار

کانگریس میں اختلافات، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: کانگریس پارٹی میں اختلافات، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے کانگریس پارٹی میں اختلافات کے باعث استعفیٰ دے دیا ہے، امریندر سنگھ نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی تضحیک محسوس کر رہے تھے، میرے ساتھ یہ تیسری بار ہوا ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ نے استعفیٰ کانگریس پارٹی کی تیسری میٹنگ کے دوران استعفیٰ دیا، استعفے سے قبل پارٹی صدر سونیا گاندھی سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

- Advertisement -

امریندر سنگھ نے مزید کہا کہ میں ابھی کانگریس پارٹی میں ہوں ، میں اپنے حامیوں سے مشورہ کروں گا اور پھر مستقبل کے بارے میں فیصلہ کروں گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ سے امریندر سنگھ پر کئی ایم ایل ایز نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، ان میں خاص طور پر سکھجندر رندھاوا ، ترپت راجندر باجوہ ، سکھبندر سرکاریا اور چرنجیت چننی شامل تھے۔

ارکان کا کہنا تھا کہ سال دو ہزار سترہ میں انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے وفا نہ ہوسکے، امریندر سنگھ کی قیادت میں چلنے والی حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ریاستی پارٹی کے صدر نوجوت سنگھ سدھو اور امریندر سنگھ کے درمیان تنازعہ استعفی کی وجہ بنی ہے، کانگریس نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو رواں سال اٹھارہ جولائی کو ریاستی پارٹی کوصدر بنایا تھا، جس پر امریندر سنگھ نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں