اشتہار

حرا مانی کے والد انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کے والد انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی کے شوہر سلمان شیخ (مانی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حرا کے والد سید فرخ جمال اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

مانی نے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔

- Advertisement -

سلمان شیخ کے فیس بک اسٹیٹس پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعائیں کی گئیں۔

مانی کی جانب سے ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم اہلخانہ اور دوستوں سے ان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے کہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حرا مانی نے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شیئر کی تھی اداکارہ نے لکھا تھا کہ میں ہمیشہ اپنے والد کی بات مانتی ہوں۔

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’میرے ابو کہتے ہیں کہ اپنا دل جائے نماز میں دوسروں کے لیے دکھاؤ، دل ہے آپ کے اپنے سینے میں لیکن اس میں سامنے والے کا درد رکھو۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں