اشتہار

سعودی طلبا کے لیے شاندار سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی نے طلبا کو ’منی اسکوٹر‘ سروس فراہم کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ جامعہ کے اندر طلبا کی آسانی کے لیے بیٹری سے چلنے والے منی اسکوٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سہولت اس لیے فراہم کی گئی تاکہ ایک کلاس سے دوسری کلاس میں جانے میں وقت کی بچت ہوسکے، اکثر طلبا کو دشواریاں پیش آتی تھی، طلبا کو نقل وحمل میں آسانی ہوگی۔

- Advertisement -

یونیورسٹی میں طلبا کو ایک کلاس سے دوسری کلاس میں جانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ایک بلاک سے دوسرے بلاک کے درمیان کافی فاصلہ ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات طلبا خاص کر طالبات کو شدید دشواری کا سامنا ہوتا تھا۔

اسکوٹرسروس کی فراہمی سے یہ طلبہ کو یہ سہولت ہوگی کہ وہ بغیر تاخیر کے ایک بلاک سے دوسرے بلاک میں پہنچ جایا کریں گے۔ طلبا نے بھی اس اقدام کو سراہا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اسکوٹر کے لیے علیحدہ سے ٹریکس مخصوص کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں