اشتہار

شاداب نے سرفراز احمد کا شکریہ ادا کیوں کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آل راؤنڈر شاداب خان نے سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی وائرل ‏ویڈیو پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سرفراز احمد کی انڈر 19 کھلاڑیوں کو ٹیم کی اہمیت پر مبنی گفتگو نے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا جذبہ دیا اور ‏ٹیم کی مجموعی کارکردگی کے اثرات نے ان کے ذہنوں پر گہرے نقش ڈالے۔

اپنی گفتگو میں سرفراز احمد نے شاداب خان، حسن علی اور فہیم اشرف کو نوجوانوں کے لیے بطور مثال کیا تو آل ‏راؤنڈر شاداب خان نے بھی سابق کپتان کو اچھے الفاظ میں یاد کیا۔

- Advertisement -

ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے شاداب خان نے لکھا کہ کپتان سرفراز بھائی یہی وہ جذبہ ہے جس نے پاکستان کو نمبر ‏ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنایا۔

شاداب خان نے سابق کپتان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی نے ہمیں ٹیم کے لیے قربانیاں دینا سکھایا ہے ‏آپ کے الفاظ کا شکریہ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں