تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ایشوریہ رائے کا شاہ رخ خان کے حوالے سے بڑا انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے نے شاہ رخ خان کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے انہیں پانچ فلموں سے نکال دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ویر زارا، چلتے چلتے فلم میں مرکزی رول ملا مگر شاہ رخ نے ساتھ کام نہ کرنے کی شرط رکھی اور ڈائریکٹر سے رول واپس لے کر دوسری اداکارہ کو منتخب کرنے کا کہا ۔

ایشوریہ رائے سے جب پوچھا گیا کہ ایک ساتھ کامیاب فلموں میں کام کرنے کے باوجود شاہ رخ خان نے ان کو کئی فلموں سے نکالا تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ ’میں کیسے اس کا جواب دوں؟‘

انہوں نے کہا کہ ’ہاں اس وقت ایک دو دو فلموں سے متعلق بات ہو رہی تھی کہ ہم اس میں کام کریں گے اور پھر اچانک ایسا ہوا کہ وضاحت دیے بغیر مجھے کاسٹ سے نکال دیا گیا‘۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان 2003 میں اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں، جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’کسی کے ساتھ پروجیکٹ شروع کرنا اور اُسے بغیر کسی وجہ  سے تبدیل کرنا مشکل ترین کام تھا، ایشوریہ میری اچھی دوست تھی، میں نے اُس سے معافی بھی مانگی‘۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے نے دیودس، جوش، محبتیں سمیت کئی بالی ووڈ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -