اشتہار

‘ارجنٹینا پاکستان سے 12 جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : یو کے ڈیفنس جرنل نے دعویٰ کیا ہے ارجنٹائن پاکستان سے 12 ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، ارجنٹینا نے روس، امریکا اور بھارت کی آفرز کو چھوڑتے ہوئے پاکستان کو چنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکے ڈیفنس جرنل کی جانب سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ارجنٹینا پاکستان سے12 جے ایف 17 تھنڈر جہاز خریدے گا ، ارجنٹینا کی حکومت نے جہاز وں کی خریداری کیلئے بجٹ میں 664 ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارجنٹینا نے روس، امریکا اور بھارت کی آفرز کو چھوڑتے ہوئے پاکستان کو چنا جبکہ برطانیہ ، ارجنٹینا اور پاکستان کے درمیان جے ایف 17تھنڈر جہازوں کے معاہدے کی مخالفت کررہا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے رواں سال مئی میں پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے 03 جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کئے تھے۔

خیال رہے جے ایف 17 تھنڈر سنگل انجن ملٹی رول لڑاکا بمبار طیارہ ہے، جسے چین کے ایروناٹیکل کمپلیکس اور چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

ے ایف 17 تھنڈر کو کئی رول یا جنگی کردار نبھانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، جس میں انٹر سیپٹر رول یعنی دشمن کے حملہ آور طیاروں کو روکنا، دشمن کے ائر بیس اور زمینی تنصیبات تباہ کرنا، انٹی شپ میزائیل فائر یعنی بحری جہازوں کو تباہ کرنا، اور فضائی نگرانی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں