اشتہار

کرونا کے خلاف موڈرنا زیادہ مؤثر ہے یا فائزر؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی ماہرین نے موڈرنا کو کرونا کی روک تھام کیلئے فائزر اور جانسن اینڈ جانسن سے زیادہ مؤثر قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹینشن نے جانسن اینڈ جانسن، بائیو این ٹیک، فائزر اور موڈرنا کی افادیت کا موازنہ کیا جس میں موڈرنا کو زیادہ مؤثر قرار دیا۔

محققین نے ‏پایا کہ انفیکشن کے خلاف موڈرنا ویکسین کی تاثیر جولائی میں 76 فیصد رہ گئی تھی جب ڈیلٹا کی ‏شکل 2021 کے اوائل میں 86 فیصد تھی جب کہ اب موڈرنا کی تاثیر 93 فیصد ہے۔

- Advertisement -

محققین کا کہنا ہے کہ اسی عرصے کے دوران فائزر/بائیو این ٹیک ویکسین کی تاثیر 76 فیصد سے کم ‏ہو کر 42 فیصد رہ گئی تھی جب کہ اب فائزر اور بائیو این ٹیک ویکسین کی افادیت میں 88 فیصد اور 71 فیصد دریافت کی گئی۔

رپورٹ میں ماہرین نے کہا کہ حقیقی دنیا کے ڈیٹا میں ویکسین سے ملنے والے تحفظ کی شرح کچھ حد تک مختلف ہوسکتی ہے مگر تمام ویکسینز سے اسپتال میں داخلے کے خطرے سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں