ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

عالمی برادری کوآگے بڑھ کرافغانوں کی مددکیلئےاقدامات کرنا ہوں گے، وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کی امیدپیداہوئی ہے،عالمی برادری کوآگے بڑھ کرافغانوں کی مدد کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا گیا ، شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں یو این پریس نمائندگان کے وفد سےملاقات کی ، اس موقع پر وزیرخارجہ نےیو این پریس نمائندگان کو پاکستان ہاؤس آمدپرخوش آمدید کہتے ہوئے علاقائی وعالمی امور پر پاکستان کےنقطہ نظر کی وضاحت کی۔

ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےافغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اور صحافیوں کےسوالات کےجوابات دیے۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانوں نے4دہائیوں میں جنگ و جدل کا سامنا کیا ہے، اب افغانستان میں قیام امن کی امیدپیداہوئی ہے، عالمی برادری کواس نازک موڑ پر افغانوں کوتنہانہیں چھوڑناچاہیے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پر امن افغانستان پورےخطے کیلئے منفعت کا باعث ہوگا، محدودوسائل سےافغان مہاجرین کی میزبانی کرتےآئےہیں اور عالمی برادری کی مالی معاونت کے بغیرافغان مہاجرین کی میزبانی کررہےہیں، ہماری معیشت مزیدمہاجرین کابوجھ اٹھانے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہوتی ہے تو پاکستان زیادہ متاثرہوگا، سفارتی عملے،شہریوں،میڈیانمائندگان کےانخلامیں معاونت کی، عالمی برادری کوآگے بڑھ کرافغانوں کی مددکیلئےاقدامات کرنا ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں، طالبان رہنماؤں کےابتدائی بیانات حوصلہ افزاہیں، عالمی رائےکا احترام اور وعدوں کی پاسداری طالبان کے بہتر مفاد میں ہے۔

بھارت کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں آج بھی ہندوستان کے پاس آپشن موجود ہے، بھارت خطےمیں امن کاخواہاں ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے، ہندوستان 5 اگست جیسےغیرآئینی اقدامات کوواپس لے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوتواپالیسیوں کےخلاف بھارت کےاندرسےآوازیں اٹھ رہی ہیں، پاکستان خطے میں امن کاوشوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں