اشتہار

سجل علی سے متعلق سوال پر اداکار بلال عباس کا دلچسپ جواب

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے خودی‘ سے شہرت پانے والے اداکار بلال عباس نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا ظاہر کردی۔

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے مایہ ناز اور باصلاحیت اداکار بلال عباس نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے گلوکارہ حدیقہ کیانی کو لیجنڈ قرار دیا۔

انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جواب انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دئیے۔

- Advertisement -

انہوں نے سجل علی اور سارہ خان سے متعلق پوچھے کے سوال پر کہا کہ سارہ خان بہت مہربان ہیں جب کہ سجل میں دونوں بہت کامیاب میمکری آرٹسٹ بن سکتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کیساتھ کام پر آمادگی ظاہر کی اور فہد شیخ سے متعلق کہا کہ فہد شیخ ممبئی میں ضرور اپنی منزل کو ڈھونڈ لے گا۔

ایک مداح نے پوچھا کہ اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے جس پر انہوں نے کہا کہ شاید وہ اداکار بننے کے لیے جدوجہد کررہے ہوتے۔

خیال رہے کہ اداکار بلال عباس خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ڈنک، چیخ، رسم دنیا، بالہ، قربان، بے خودی‘ اور فلم ’محبت ہوگئی آخر اور عاشق کالونی میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں