ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایف آئی اے میں بھرتی کیلئے دوڑ ٹیسٹ کے دوران 2 جعلی امیدوار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: پولیس نے ایف آئی اے میں بھرتی کیلئے دوڑ ٹیسٹ میں 2 جعلی امیدواروں کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزم رقم لےکراصل امیدواروں کی جگہ دوڑمیں شامل ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایف آئی اے میں بھرتی کیلئے دوڑ ٹیسٹ کے دوران 2 جعلی امیدوار گرفتار کرلئے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد علی پنجاب کانسٹیبلری فاروق آبادمیں تعینات ہے جبکہ زاہد محکمہ جیل کا برخاست ملازم ہے، دونوں ملزم رقم لےکراصل امیدواروں کی جگہ دوڑمیں شامل ہوئے۔

ملزمان دوڑ میں ناکامی پر کامیاب امیداروں میں داخل ہورہے تھے، تھانہ ملت ٹاؤن میں انسپکٹرشہریار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں