تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

واٹس ایپ نے ایک فیچر کو غیر ضروری قرار دے دیا

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک فیچر کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے پر کام شروع کردیا۔

فیس بک کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو کروڑ سے زائد صارفین ہیں، جن کی سہولت اور آسانی کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

مگر اب کی بار واٹس ایپ نے صارفین کے لیے کوئی فیچر متعارف نہیں کرایا بلکہ ایک سہولت کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا ارادہ کرلیا۔

واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے میسنجر روم شاٹ کٹ کو چیٹ شیئر سے ختم کردیا۔ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین جلد اس تبدیلی کو دیکھ سکیں گے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے میسنجر روم شاٹ کٹ کو مئی 2020 میں متعارف کرایا تھا، جس کے تحت ایک کلک پر فیس بک میسنجر پر گروپ کال کی جاسکتی تھی، جس میں بیک وقت پچاس دوست گفتگو کرسکتے تھے۔

Comments

- Advertisement -