اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عالمی برادری کو نازک تاریخی موڑپرافغانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو نازک تاریخی موڑپرافغانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، افغانوں کے منجمد اثاثے کھولنے سے بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی فارن پریس ایسوسی ایشن کے ساتھ ورچوئل ملاقات ہوئی ، ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری کی طالبان سے کچھ توقعات ہیں جبکہ بعض حلقوں کےخیال میں طالبان قیادت اجتماعیت کی حامل نہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میری اطلاع کے مطابق طالبان قیادت وسعت پذیرہورہی ہے، افغانستان کی دیگرقومیتوں کو بھی حکومت میں شامل کیا جارہا ہے، طالبان اجتماعیت کی جانب بڑھ رہےہیں تویہ درست سمت ہے۔

انھوں نے کہا کہ طالبان نےافغان سرزمین کا کسی کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کا اعلان کیا اور ذمہ دارانہ طرز عمل طالبان کے اپنے مفاد میں ہے، توقع ہےافغان طالبان وعدوں کی پاسداری کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے ، بھارت نے ہمارے خلاف افغان سرزمین کو استعمال کیا اور کشمیرمیں 5 اگست کے یکطرفہ اقدام سے صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی، بھارت نےہماری امن خواہش کے جواب میں یکطرفہ اقدام اٹھایا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان کے تمام ہمسائےافغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، عالمی برادری کو نازک تاریخی موڑپرافغانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مزید مہاجرین کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا، افغانوں کے منجمد اثاثے کھولنے سے بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی، جنیوامیں افغانستان کیلئے 1.2بلین ڈالرمختص کیا جانا خوش آئند ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں