پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف نے کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کل کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے گی۔

تفصیلات کے مطانبق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا ، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دی جائے گی ، آئی ایم ایف نے کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے ، کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ کے آخر تک شروع کر دیا جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی ، جس کے بعد پاکستان اسٹیل ملازمین کو تنخواہیں2021-22کیلئےادا کی جائیں گی۔

کمیٹی وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی جبکہ وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹئیر کانسٹیبلری سینٹر کیلئے فنڈز کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں