اشتہار

‏’وزیراعظم ایماندار ہیں سب تحائف جمع کروائے، کوئی چیز غائب نہیں ہوئی‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کوجو بھی تحائف ملے ہیں توشہ خانےمیں جمع کرائے تمام ‏ریکارڈ اپ ڈیٹ ہے ایک روپےکی چیز غائب نہیں ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ بہت جلدتحائف سےمتعلق ‏تفصیلات پبلک کردی جائیں گی سب کو معلوم ہےوزیراعظم عمران خان ایماندار شخص ہیں ہماری حکومت میں ‏ایک تحفہ بھی ایسانہیں جوتوشہ خانےمیں جمع نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوجوبھی تحائف ملےسب جمع کرائےگئے عمران خان ماضی کے وزرائے ‏اعظم کی طرح نہیں ہیں عمران خان ویسےنہیں جوتحائف اپنےساتھ گھرلےجائیں پاکستان تحریک انصاف ‏شفافیت پریقین رکھتی ہے وزیراعظم ٹرانسپیرنسی پریقین ہے۔

- Advertisement -

شہبازگل نے کہا کہ بہت سےبرادرممالک ہیں جوتحائف کوپبلک کرنابدتمیزی سمجھتےہیں، ماضی میں قیمتی ہار اور ‏گاڑیاں غائب ہوتی رہیں خاتون اول کا ہار آیا توشہ خانےمیں جمع نہیں ہوا اور چوری ہوگیا اب توشہ خانہ کا ریکارڈ ‏اپ ڈیٹ ہے ایک روپےکی چیزغائب نہیں ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں