کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ویکسی نیشن کارڈچیک کرنےکی مہم فوری طورپرشروع کرنےکی ہدایت کردی اور کہا کارروائیوں کی رپورٹ روزانہ رات12 بجے تک ارسال کریں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ویکسی نیشن کارڈ چیکنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سست روی پر محکمہ داخلہ سندھ کے تحفظات کے بعد پولیس نے مہم کا آغازکردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنےکی مہم فوری طورپرشروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائیوں کی رپورٹ روزانہ رات12 بجے تک ارسال کی جائے۔
یاد رہے گذشتہ روز سندھ میں کوروناایس او پیزکی پابندی پرعملدرآمد کے معاملے پر محکمہ داخلہ سندھ نے قانون نافذکرنیوالے اداروں کے سربراہان کوخط لکھا تھا، خط آئی جی سندھ،ڈی جی رینجرزسمیت متعلقہ افسران کولکھاگیا۔
خط میں کہا گیا تھا کہ مختلف مقامات پرویکسی نیشن کارڈلازمی قراردیاگیاتھا، ویکسی نیشن کارڈکی جانچ کاکام قانون نافذکرنیوالےاداروں کی ذمہ داری تھی، ادارےویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے اور نہ ہی متعلقہ محکمے مقدمات کااندراج اور جرمانے کررہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے مجازافسران کو کارروائی کی ہدایت کی اور کہا چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سےکارروائیوں کاجائزہ لیاجائے گا۔
چیف سیکریٹری نے کہا کہ کوروناایس اوپیزقانون کےتحت فوری عملدرآمدکروایاجائے، خط کےساتھ محکمہ داخلہ سندھ نےایس اوپیزکا آرڈربھی منسلک کیا۔