اشتہار

نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کرونا ویکسینیشن کے جعلی اندراج کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نادرا حکام کا انوکھا کارنامہ سرانجام دے دیا، سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کرونا ویکسینیشن کا جعلی اندراج کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ فرار ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ کرونا ویکسینیشن کے جعلی اندراج کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسینیشن کا اندراج کیا گیا تھا جو نادرا پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ نادرا پورٹل پر درج کی گئی تفصیل کے مطابق نواز شریف کو کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے چینی کمپنی سائنو ویک کی پہلی خوراک لگائی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی ویکسین کا گزشتہ روز کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ویکسینیشن سینٹر میں اندراج کیا گیا۔

خیال رہے کہ میاں محمد نواز شریف کو علاج کی غرض سے برطانیہ گئے ہوئے تقریباً دو برس کا عرصہ بیت چکا ہے اور اس دوران وہ ایک مرتبہ بھی پاکستان تشریف نہیں لائے، ایسے میں نادرا ریکارڈ میں نواز شریف کے شناختی پر کرونا ویکسینیشن کا اندراج انوکھا کارنامہ ہے۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں