پشاور:محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی خیبرپختونخوا نے شجرکاری کے لیے اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک فیصد خرچ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے گرین پاکستان کے سلسلے میں اہم فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی کے پی نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا ہے کہ شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کا1فیصد اور دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبوں کی0.5فیصدرقم شجرکاری پرخرچ ہوگی۔
محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ فیصلے کا مقصد شجرکاری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ 15 اگست کوپاکستان نےایک منٹ میں50ہزارپودےلگانےکاورلڈریکارڈ قائم کرتے ہوئے بھارت کواس ریکارڈسےمحروم کردیا تھا، بھارت نے ایک منٹ میں37ہزارپودے لگا کرورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔