اشتہار

دبئی سفاری پارک کا نیا سیزن شروع ہونے میں چند دن باقی

اشتہار

حیرت انگیز

یو اے ای : 27 ستمبر2021 سے شروع ہونے والے دبئی سفاری کے نئے سیزن میں دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کا خیرمقدم کیا جائے گا، اس ایونٹ کے انعقاد سے آئندہ چند مہینوں میں امارت میں سیاحوں کی آمد میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

دبئی میں ایکسپو 2020 اور جی سی سی خطے اور دنیا بھر میں سفری پابندیوں میں نرمی کے ساتھ امارت میں علاقائی اور بین الاقوامی سیاحت میں نمایاں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

پہلی مرتبہ اس وائلڈ لائف پارک میں سیاحوں کو پس پردہ مناظر بھی دیکھنے کا موقع ملے گا، اس کے علاوہ سیاح جانوروں کے قریب جانے کیلئے نگرانی پر مامور شخص کی مدد سے ان کے رہن سہن سے متعلق جان سکیں گے۔

- Advertisement -

مذکورہ پارک میں دنیا بھر کے مختلف نسل کے جانور کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جنہیں ان کے قدرتی ماحول سے قریب تر رکھا جاتا ہے۔

DUBAI SAFARI PARK Adventure - YouTube

یہ پارک دنیا بھر کے جانوروں کی اپنی متنوع برادری کے ساتھ منفرد تجربات پیش کرتا ہے جو اپنے قدرتی مسکن کے قریب آب و ہوا پر قابو پانے والے ماحول میں رہتے ہیں۔

اس حوالے سے دبئی پبلک پارکس اور تفریحی مراکز کے ڈائریکٹر احمد الزروئی نے میڈیا کو بتایا کہ اس پارک میں دنیا کے بہترین سفاری پارکوں جیسی سہولیات موجود ہیں، جن سے سیاحوں کو مزید جاننے کا موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ وائلڈ لائف پارک کا کل رقبہ 116ایکڑ ہے، جس میں تقریباً3ہزار سے زائد جانور رکھے گئے ہیں، اس نئے سیزن کے دوران آنے والے سیاح جانوروں کے قدرتی ماحول اور ان کی مختلف نسلوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں