اشتہار

’50 روپے چوری کا شبہ‘ بچے مرغی کے پنجرے میں بند

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر منڈی بہاؤ الدین میں دو بچوں کو مرغی کے پنجرے میں بند کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق منڈی بہاؤ الدین میں دو بچوں کو مرغی کے پنجرے میں بند کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نے بچوں کو 50 روپے کی چوری کے شبے میں پنجرے میں بند کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے پانچ وارڈ میں دکاندار نے دونوں بچوں کو پنجرے میں بند کرکے سڑک پر رکھ دیا تھا۔

- Advertisement -

راہگیروں کے پوچھنے پر دونوں بچوں کی اٹھائیس ہزار قیمت بھی بتاتا رہا۔

واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، بچوں کو مبینہ طور پر پچاس روپے چوری کے شبے میں پنجرے میں بند کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کو کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ بچوں نے مبینہ طور پر پچاس روپے چرائے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں