بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

انعام بٹ گولڈ میڈل کی ہیٹرک مکمل کے خواہاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: یونان اور اٹلی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پاکستانی ریسلرانعام بٹ کو رومانیہ کا ویزہ مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان کے دو ریسلر انعام بٹ اور زمان انور کو رومانیہ کا ویزہ مل گیا ہے، دونوں ریسلر آج شب رومانیہ کے لئے اڑان بھریں گے۔

رومانیہ میں پچیس اور چھبیس دسمبر کو ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے مقابلے ہونگے، انعام بٹ اٹلی اور یونان میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں اور رومانیہ میں بھی عمدہ کارکردگی کے زریعے گولڈ میڈل جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ زمان انور نے پہلے تین مراحل میں سے ایک میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انعام بٹ نے ورلڈ بیچ سیریز ریسلنگ میں گولڈ‌ میڈل جیت لیا

پاکستانی پہلوان انعام بٹ کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی تیاریاں بہترین ہیں، تیسرا گولڈ میڈل حاصل کرنا ہدف ہے، انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر وہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے ساتھ ہی انہوں نے سب سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو یونان میں منعقدہ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے فائنل میں آذربائیجان کے حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

اس سے قبل چار ستمبر کو اٹلی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے فائنل میں انعام بٹ نے یوکرائن کے ریسلر کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں