اشتہار

کھلاڑیوں کی چیف سلیکٹر سے ملاقات ’میدان جنگ‘ بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی چیف سلیکٹر کے ساتھ ملاقات میدان جنگ بن گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے چیف سلیکٹر سے ملاقات کی جو میدان جنگ بن گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کھلاڑی ملاقات کے دوران ایک دوسرے پر برس پڑیں اور کپتان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

- Advertisement -

سدرہ نواز چیف سلیکٹر سے کپتان کے خلاف شکوہ کیا کہ کپتان دو تین کھلاڑیوں کے سوا بات نہیں کرتی۔

ندا ڈار نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف  نصف سنچری اسکور کی تھیں وہ کپتان کو پسند نہ آئی، کپتان نے کھلاڑیوں کو داد دینے سے منع کردیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وسیم خان نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 سیریز میں شکست دی تھی، قومی ٹیم سیریز میں صرف ایک میچ ہی جیت سکی تھی۔

جنوبی افریقہ نے بھی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں پاکستان ویمنز ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں