اشتہار

سعودی عرب: اہم تبدیلی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں استعمال ہونے والے بڑے آن لائن پلیٹ فارم ‘توکلنا’ میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق توکلنا ایپ انتظامیہ نے اپڈیٹ کے ذریعے اپنے پلیٹ فارم پر ’استثنی‘ کا اسٹیٹس شامل کیا ہے، یہ سٹیٹس ان افراد کیلئے خاص ہے جنہیں وزارت صحت نے کورونا ویکسین سے استثنی دے رکھا ہے۔

- Advertisement -

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ استثنی کا اسٹیٹس حاصل کرنے کے لیے وزارت صحت سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

اس حوالے سے توکلنا نے یہ بھی بتایا کہ وزارت صحت ایسے افراد کے خصوصی حالات کا طبی نکتہ نظر سے جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی آیا وہ ویکسین سے استثنیٰ حاصل کرنے کے اہل ہیں یا نہیں ہیں۔

ادھر سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ استثنی کا اسٹیٹس چند محدود افراد کو ہی فراہم کیا جاتا ہے، مملکت میں تمام ویکسین محفوظ ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں