تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ؛ نادرا کا اہم بیان آگیا

دھوکا دہی اور شناخت کی چوری سے کورونا سرٹیفیکٹ حاصل کرنے پر نادرا کا رد عمل آ گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نادرا اپنے نِمز سسٹم کے ذریعے کووڈ ویکسنیشن پروگرام کےلئے ‪این سی او سی کو ‏تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہےجس میں این سی او سی کے لئے رجسٹریشن سافٹ ویئر‎ Module ‎تیار کیا گیا ہے ‏جو ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹر پر ضلعی ہیلتھ آفسرکے زیرنگرانی نصب کر کے ان کے حوالے کیا گیا۔‎ ‎

سینٹرز پر ویکسینیشن عمل یا ڈیٹا رجسٹریشن سے ‪نادرا کا کوئی تعلق نہیں جبکہ ہیلتھ ورکرز مستعدی سےکووڈ ‏ویکسینیشن ڈیٹا کااندراج کر رہے ہیں چند کالی بھیڑیں ان کی شاندار خدمات کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔ ذمہ ‏دار شہری ہونےکا ثبوت دیں اور غلط اندراج یا جعلسازی سےگریز کریں۔

یاد رکھیں! شناخت کی چوری اور شناخت کی دھوکا دہی ایک جرم ہے جس پر پاکستانی قانون کے تحت تین سال ‏قید/ یا پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے۔ ذمہ دار شہری بنیں، شناخت کی چوری کی اطلاع قانون ‏نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے کورونا ویکسین کے جعلی اندراج اور دھوکا دہی سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل ‏کرنے کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -