اشتہار

لمبے بالوں والا جانور، یہ کتا ہے یا بکرا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے اب تک ہاتھی اور بکرے کے لمبے کان دیکھیں ہوں گے مگر اب ایک ایسا جانور سامنے آیا جس کو کانوں کی لمبائی کی وجہ سے اُسے عالمی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

عالمی ریکارڈ کا اندراج کرنے والے ادارے گنیز بک آف وارلڈ ریکارڈ کی کتاب میں ایک ایسا کتا بھی شامل ہوا، جس کو دنیا کے بڑے کانوں والا کتا قرار دیا گیا ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاری 2022 کے ایڈیشن میں متعدد دلچسپ ریکارڈز ہیں، جن میں یہ کتا بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’لو‘ نامی پالتو کتے کے کانوں کی لمبائی 34 سیٹی میٹر ، جو انچ کے حساب سے 13.38  بنتی ہے۔ یہ کتا امریکا کی خاتون کے پاس موجود ہے۔

- Advertisement -

مالکن کے مطابق اس کتے کی عمر صرف تین سال ہے، جس نے دنیا کے بڑے کانوں والے کتے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے یہ مادہ کتا بہت چھوٹا بچہ خریدا تھا، جس کے کان چھوٹے تھے مگر وقت کے ساتھ ساتھ اس کے کان بہت تیزی سے بڑے ہوئے۔

کتے پالنے کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ کتوں کی ایک نسل ایسی ہے جس کے کان بہت بڑے ہوتے ہیں، لو کی ماں یا باپ کا تعلق اُسی نسل سے ہوگا، اسی باعث اُس کے کان اتنے لمبے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں