اشتہار

سعودی عرب: غیرملکی ملازمین کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکی ملازمین کے قوانین سے متعلق اہم وضاحت پیش کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی یا دیگر ملازمت کے مراکز پر ‘ڈیوٹی ڈسپلن’ کے قانون کی دفعہ 20 میں ایسی تین صورتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں ملازم کے خلاف دعویٰ بے اثر ہوجائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دفعہ 20 کے تحت اگر کسی ورکر کی موت واقع ہوجائے یا جسمانی طور پر اس قدر معذور ہوجائے کہ اس سے پوچھ گچھ مشکل ہو اور میڈیکل رپورٹ سے اس کی تصدیق بھی ہوجائے تو اس صورت میں کارکن کے خلاف دائر ڈیوٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا دعویٰ بے اثر ہوجائے گا۔

- Advertisement -

اسی طرح ڈیوٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دو سال تک کچھ نہ کہا گیا ہو تو ایسی صورت میں بھی ملازم پر دعویٰ بے اثر مانا جائے گا، اسی لیے مذکورہ دورانیہ کے اندر ورکر کے خلاف قانون چارہ جوئی کرنا ضروری ہے۔

سعودی عرب میں ڈیوٹی ڈسپلن قانون کی دفعہ پانچ کے مطابق جس ملازم کی بابت مالیاتی یا انتظامی خلاف ورزی یا چال چلن کی خلاف ورزی ثابت ہوجائے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ڈیوٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر ملازمین کے تنخواہوں سے کٹوتیاں ہوتی ہیں، ورکر کی ترقی بھی روکی جاسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں