تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

کینیڈا نے پڑوسی ملک کے شہریوں‌ کو خوش خبری سنادی

اوٹاوا: کینیڈا نے بھارت پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے اتوار کے روز بھارت سے براہ راست پروازوں پر عائد پابندیاں ختم کرتے ہوئے مسافروں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد 27 ستمبر 2021 سے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، مسافروں کو سفری ہدایت نامے پر عمل کرنا ہوگا‘۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ بھارت سے آنے والے مسافروں کو دہلی ہوائی اڈے کی ایک منظور شدہ لیبارٹری سے 18 گھنٹے پہلے کرونا کی منفی رپورٹ حاصل کرنی ہوگی جبکہ ویکسین کی دونوں‌ خوراکیں‌ بھی لازمی ہیں۔

یاد رہے کہ کینیڈا کی حکومت نے کرونا کے پیش نطر بھارت پر اپریل میں سفری پابندیاں عائد کیں تھیں، جس کے بعد دو طرفہ پراوزوں کا سلسلہ بند ہوگیا تھا، بعد ازاں حکومت نے پابندی میں توسیع بھی کی تھی۔

کینیڈا میں تعینات بھارتی سفیر نے سفری پابندی ختم ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو معمول پر لانے کا فیصلہ کن قدم ہے‘۔

دوسری جانب کینیڈا کی فضائی کمپنی نے حکومتی اعلان کے بعد 27 ستمبر سے بھارت سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا جبکہ ایئرانڈیا نے تیس ستمبر سے کینیڈا کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -