تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

افغانستان میں کوئی بحران آیا تو بھرپور مدد کریں گے، شیخ‌ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں اگر کوئی بحران آیا تو پاکستان بھرپور مدد کرے گا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ طالبان کی عسکری مدد کرنے کا الزام جھوٹ ہے، افغانستان میں دنیا اور بھارت کی انٹیلی جنس کو شکست ہوئی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’ دنیا بدلے ہوئے افغانستان کی حقیقت کو تسلیم کرے، افغانستان میں شکست پر بھارت کے چہرے لٹکے ہوئے ہیں‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان میں کوئی بحران آیا تو اُن کی بھرپور مدد کریں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’عمران خان شفاف انتخابات کے خواہش مند ہیں، دھاندلی ختم کرنے کے لیے ووٹنگ مشین استعمال کرنے کے لیے کوشاں ہیں، وزیراعظم نے اراکین قومی اسمبلی کو حلقوں میں جانے کی ہدایت کردی ہے‘۔

شیخ رشید احمد نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ چاربنیادی دواؤں پر سبسڈی کی ضرورت ہے، اشیائے ضروریہ آٹا، چینی، دالوں اورگھی  پر جلد سبسڈی دلوائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’سلیمان شہبازکو کلین چٹ مل گئی تو وہ اپنے تایا نوازشریف کو ساتھ لے کر پاکستان آجائیں‘۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’نیوزی لینڈ کی اتنی بڑی فوج نہیں جتنی ہم نے انہیں سیکیورٹی دی، اگر وہ چلے گئے تو ہم مرے نہیں جارہے، ہم نے اُس روز دوپہر کا کھانا بھی نہیں چھوڑا تھا‘۔

Comments

- Advertisement -