تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ ایک روز کمی کے بعد پھر اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں اس کے اثرات منفی نظر آئے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت مستحکم رہی اور 1742 ڈالر پر بند ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں مجموعی طور پر 557 روپے کا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق آج بتاریخ 29 ستمبر بروز بدھ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 479 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 29 ستمبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 113,700روپے

دس گرام قیمت: -/ 97,479 روپے

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستانی کرنسی کی قدر کم ہونے اور ڈالر کے ریٹ بڑھنے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -