تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

دھانی کی تباہ کن بولنگ، ویڈیو دیکھیں

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار بولر شاہ نواز دھانی نے ایک بار پھر تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلوا دی۔

راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کے نویں میچ میں جی ایف ایس سندھ نے بلوچستان کو 77 رنز سے ہرا کر ‏ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

‏176 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم محض 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو ‏پویلین کی راہ دکھانے پر زاہد محمود کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کے اوپنرز عبدالواحد بنگلزئی اور امام الحق نے 46 رنز کی ابتدائی شراکت ‏قائم کی تاہم مڈل آرڈر بیٹرز اس مثبت آغاز کا فائدہ نہ اٹھا پائے اور سندھ کی جانب سے بچھائے گئے اسپن کے ‏جال میں پھنس گئے۔ رہی سہی کسر شاہنواز دھانی نے اپنی برق رفتار باؤلنگ سے ٹیل اینڈرز کو پویلین کی راہ ‏دکھا کر نکال دی۔

عبدالواحد بنگلزئی اور امام الحق کے علاوہ بسم اللہ خان بلوچستان کے وہ واحد بیٹر تھے جو ڈبل فگرز میں داخل ‏ہوسکے۔

عبدالواحد بنگلزئی 29، امام الحق 19، عبداللہ شفیق 8، حارث سہیل 9، سہیل اختر 3، عماد بٹ 1، بسم اللہ خان 12، ‏کاشف بھٹی 5، عمید آصف 4اور عاکف جاوید کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

زاہد محمود نے 13 رنز کے عوض 3 جبکہ دانش عزیز نے 23 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاہنواز دھانی نے ‏چار جبکہ رمان رئیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شاہنواز دھانی نے صرف 2 عشاریہ 4 اوورز میں 12 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے ٹیم ‏کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -