اشتہار

آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان

اشتہار

حیرت انگیز

سمندری طوفان گلاب نے دوبارہ اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا، اس کے اثرات کراچی پر بھی ظاہر ہوں گے، جس سے کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے سمندری طوفان گلاب بھارتی شہر جعفرآباد سے103ناٹیکل مائیل کے فاصلے پر ہے۔

سمندری طوفان کے اثرات آج کراچی پر بھی ظاہر ہونگے، دن بھر شہر کا مطلع ابر آلود رہے گا، کراچی میں18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

- Advertisement -

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے، بارش کا سلسلہ 3روز تک جاری رے گا۔

علاوہ ازیں میری ٹائم کوآرڈینیشن سینٹر کی جانب سے ماہی گیروں کیلیے الرٹ جاری کردیا،24گھنٹے میں ہوا کا کم دباؤ مغرب سندھ کی ساحلی پٹی کی طرف بڑھے گا۔

ترجمان میری ٹائم سینٹر کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ٹراپیکل ڈپریشن میں تبدیل ہوگا، سندھ، بلوچستان کی ساحلی پٹی کیلئےالرٹ جاری کر دیا، سمندر میں موجود ماہی گیروں کو واپسی کے لئے الرٹ جای کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں