اشتہار

سعودی وزارت انصاف کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت انصاف کی جانب سے غیر منقولہ جائیداد کی ڈیجیٹائزیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارت انصاف نے غیر منقولہ جائیداد کی ڈیجیٹائزیشن کے اقدام کے طور 5 کروڑ سے زائد ملکیتی دستاویزات کو ڈیجیٹلائز کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام 2020 کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے جس کا مقصد جائیداد کے انتظام کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔

- Advertisement -

ملکیتی دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن کے اس منصوبے کا مقصد جائیداد سے متعلق خدمات کو بھی بڑھانا ہے۔

خیال رہے کہ مملکت میں مذکورہ نوعیت کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا آغاز عدالتوں اور نوٹری پبلک کے دفاتر سے ہوتا ہے جہاں دستاویزات کا حساب اور پھر انہیں مرتب کیا جاتا ہے۔

بعد ازاں غیر منقولہ جائدادوں کے کوائف درج کیے جاتے ہیں اور آڈٹ کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں