جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

15، 25 اور 40ہزار مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کیلئے حکومت کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حکومت نے 40 ہزار ،25 ہزار اور 15 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈزکی تبدیلی کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ، اب پرائزبانڈز 31 دسمبر 2021 تک تبدیل کرائےجاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بڑی مالیت کے پرائز بانڈزکی تبدیلی کی آخری تاریخ میں توسیع کردی، جس کے تحت 40 ہزار ،25 ہزار اور 15 ہزار روپے مالیت کےپرانے غیر رجسٹرڈ پرائزبانڈز اب 31 دسمبر 2021 تک تبدیل کرائےجاسکیں گے۔

ساڑھے 7 ہزار مالیت کے پرانے پرائزبانڈزکی تبدیلی کی آخری تاریخ پہلے ہی 31 دسمبر 2021 ہے ، 31 دسمبر 2021 کے بعد پرانے بڑی مالیت کے پرانے غیر رجسٹرد پرائز بانڈز تبیدل نہیں ہوں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں حکومت نے 25 ہزار والے پرائز بانڈز کی فروخت پر فوری پابندی عائد کی تھی اور کہا تھا کہ بانڈز کو اسپیشل سیونگز یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں تبدیل کرایا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل مارچ 2020 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 40 ہزار والے بانڈز رواں برس مارچ میں ختم کر دیے تھے، چالیس ہزار مالیت والے پرائز بانڈ کی مالی حیثیت یکم اپریل سے ختم ہو گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں