تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ، وزیراعظم اپوزیشن سے مشاورت پر رضامند

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کی تجاویز کے بعد چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے میں اپوزیشن لیڈر  سے مشاورت کی نیم رضامندی ظاہر کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی وزرا، معاونین اور مشیران کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف ملکی امور اور سیاسی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک وفاقی وزرا فواد چوہدری ،اسد عمر، شاہ محمود قریشی، بیرسٹر فروغ نسیم کی تجاویز پر وزیراعظم نے نیب چیئرمین کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت پر نیم رضامندی ظاہر کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو اجلاس میں شریک اکثریتی اراکین نے چیئرمین نیب اور نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق اپوزیشن سے مشاورت کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ نئےچیئرمین نیب کی تقرری تک جسٹس (ر) جاوید اقبال اپنا کام معمول کے مطابق جاری رکھیں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے لیے ہونے والی ملاقات میں موجودہ چیئرمین نیب کا نام  بھی نئی تعیناتی کے لیے زیرغورآئےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نیب قانون میں ایسی ترامیم کی جائےجو متنازع نہ بنیں اور احتساب کی ساکھ بہتر ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق اجلاس آئندہ منگل کو ہوگا، جس میں وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی جانب سے نیب قوانین میں ترمیم کی حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -