اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سمندری طوفان شاہین سے متعلق نیا الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان شاہین کے حوالے سے چھٹا الرٹ جاری کر دیا۔ ‏

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بحریہ عرب پر موجود طوفان شاہین شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو رہا ہے شاہین ‏طوفان 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزشتہ 6 گھنٹے میں مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھا ہے۔

سمندری طوفان کراچی سے 400 کلومیٹر جبکہ240 کلو میٹر اوڑمارا اور 250 کلومیٹر گوادر کےجنوب مشرق کے ‏فاصلے پر موجود ہے۔ سمندری طوفان کے اثرات سے گوادر، لسبیلہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں اب بھی ‏طوفانی اور موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

- Advertisement -

کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں تیز ہوائیں چل سکتی ہین جبکہ کل شام تک وقفے ‏وقفے سے بارش ہوسکتی ہے

شدید سمندری طوفان شاہین مغرب اور شمال مغرب کی جانب ہفتے کی شام تک بڑھے گا جس کے بعد یہ طوفان ‏جنوب مغرب میں مسقط عمان کوسٹ کی جانب بڑھے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طغیانی کے باعث ماہی گیر کھلے سمندر مین تین اکتوبر تک جانے سے ‏گریز کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں