اشتہار

پیٹرول بحران : برطانوی شہری نے مضحکہ خیز حل نکال لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں پیٹرول کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، ایسے میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس صورتحال سے محظوظ ہورہے ہیں۔

ایسا ہی ایک منظر لندن کی ایک سڑک پر دیکھا گیا جب ایک شخص اپنے گھوڑے پر سوار ہوکر پیٹرول پمپ پہنچا اور خوشگوار موڈ میں گنگنانے لگا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

برطانیہ میں پیٹرول پمپ پر ایندھن کے حصول کیلیے لڑائی لڑی جاری ہے کیونکہ گزشتہ روز ملک کے 2 ہزار سے زائد پیٹرول اسٹیشنز خشک پڑے تھے۔

- Advertisement -

پیٹرول کا بحران ایندھن کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوا جس کا سبب پیٹرول اسٹیشنوں تک نہ پہنچانا ہے۔

ایسے میں جب بہت سے لوگوں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں، اس موقع پر ایک مقامی پیٹرول پمپ پر ایک آدمی کو گھوڑے پر سوار دیکھا گیا۔

وہ شخص جو شعر گنگنا رہا تھا جس کے بول کچھ اس طرح تھے کہ ” میں پیٹرول کے لیے قطار میں کھڑا ہوں، لیکن میں اپنے گھوڑے پر ہوں، مجھے پیٹرول کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میرا گھوڑا گاجر کھاتا ہے”۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس نے1.7 ملین سے زیادہ ویوز اور ایک لاکھ سے زیادہ لائیکس اور شیئرز حاصل کیے ہیں ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے پوچھا کہ "اسے کتنے ہارس پاور کی گاجریں ملیں؟” ایک اور نے مذاق کیا کہ "لوگ اب گاجر خریدنے سے بھی گھبرانے لگیں گے۔”

ایک تیسرے صارف نے مزید کہا کہ "جب تک گاجر کی کمی نہ ہو۔ ایک اور نے پوسٹ کیا کہ ” مجھے یہ ویڈیو دیکھ کر حد سے زیادہ ہنسی آرہی ہے۔”

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں