اشتہار

فن لینڈ کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف انوکھی حکمت عملی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

فن لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کی ایسی عجیب و غریب حکمت عملی ترتیب دی جسے کرکٹ شائقین دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے مقابلہ کے لیے فن لینڈ کی  ٹیم نے تین کھلاڑیوں کو چھوڑ کر باقی سب کو سلپ پر فیلڈ دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی چیمپئن شپ کرکٹ کے افتتاحی میچ میں فن لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے آغاز میں فن لینڈ کے بالر نے اپنے انداز سے فیلڈر کھڑے کیے۔

- Advertisement -

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کیپر کے ساتھ سلپ پر مزید آٹھ کھلاڑی بھی موجود ہیں اور صرف دو فیلڈر باقی میدان میں ہیں۔

اس حکمت عملی کو دیکھ کر کمنٹٹرز بھی چپ نہ رہ سکے، ان کا کہنا تھا کہ میں یقین نہیں کر سکتا تھا کہ میں کیا دیکھ رہا ہوں۔ میچ کے پہلے اوور کی پہلی گیند پر ایسی حکمت عملی یقیناً سب کیلئے حیران کن تھی کیونکہ کرکٹ کے میدان میں ایسا منظر آج سے پہلے کسی نے نہیں دیکھا تھا۔

بہرحال فن لینڈ کے بالر کی یہ حکمت عملی کار آمد ثابت ہوئی اور پہلی بال پر ہی گیند انگلینڈ کے اوپنر کے بلے کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر کے ہاتھ میں پہنچ گئی۔

بعد ازاں انگلینڈ نے یہ میچ چار کھلاڑیوں کے نقصان پر113 رنز بنا کر 14رنز سے جیت لیا، جس میں فاتح ٹیم کے کپتان ڈین لنکن نے 26گیندوں پر 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں