اشتہار

بھارت: وفاقی وزیر کے بیٹے نے کسانوں کو گاڑی تلے روند دیا، تین ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت کے وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرٹینی بیٹے نے کسانوں کو گاڑی تلے روند ڈالا، کار کی زد میں آنے والے تین کسانو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے تکونیا علاقے میں بی جے پی اور مظاہرہ کرنے والے کسانوں کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کئی کسانوں کی ہلاکت رونما ہوئی۔

کسانوں اور بی جے پی کارکنوں میں تصادم اس وقت شروع ہوا جب اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیسو پرساد موریہ کو پروگرام میں جانا تھا اور راستے میں کسانوں اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کررہے تھے۔

- Advertisement -

بی جے پی کارکنوں نے کسانوں کو ہٹانے کی کوشش کی جس پر دونوں میں تصادم ہوا اور پھر بی جے پی کارکنوں نے کسانوں کو گاڑیوں تلے روند ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق گاڑیوں تلے روندنے والوں میں ایک شخص بھارت کے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرٹینی کا بیٹا آشش عرف مونو تھا۔

حادثے کے نتیجے میں تین کسان موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ متعدد زخمی ہیں، حادثے کے بعد کسانوں نے طیش میں آکر گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں