اشتہار

مسافروں کیلئے اچھی خبر، سعودی حکومت نے اجازت دے دی!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکام نے 12 سال سے زائد عمر کے مسافروں کو کنگ فہد پل کے ذریعے بحرین جانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں بارہ برس سے زائد عمر کے بچوں کو بحرین جانے کی مشروط اجازت مل گئی، انہیں کورونا ویکسینیشن کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارہ برس سے زیادہ عمر کے جو افراد کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں اور توکلنا ایپ میں ان کا صحت ریکارڈ ’محصن‘ ( محفوظ ) آرہا ہو تو وہ پل پر سفر کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں بارہ برس سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کو ایسی صورت میں کنگ فہد پل کے راستے بحرین جانے کی اجازت دی گئی ہے جو میڈیکل انشورنس رکھتے ہوں۔

جبکہ انشورنس اسکیم میں کورونا وائرس کے خطرات کے حوالے سے کوریج ہونا بھی ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں