اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

منشیات کیس:‌ شاہ رخ‌ خان کے بیٹے نے اعتراف جرم کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ چار برسوں کے دوران منشیات کے عادی ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز محکمہ انسداد منشیات نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیکر تفتیش شروع کردی تھی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آریان خان نے دوران تفتیش رونا شروع کردیا اور منشیات استعمال کرنے کا انکشاف کیا، انہوں نے این سی بی کو بتایا کہ جب وہ برطانیہ، دبئی اور دیگر ممالک میں تھے تو اُس وقت بھی وہ منشیات استعمال کرتے تھے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق این سی بی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کروز شپ پر کوکین، ایکسٹسی، میفڈرون اور چرس جیسی منشیات برآمد ہوئی تھیں جس کا کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کے ساتھ آٹھ افراد گرفتار ہوئے تھے جن میں ارباز مرچنٹ اور منمون دھیمچا (مدھیہ پردیش کی مشہور کاروباری شخصیت کی بیٹی) بھی شامل ہیں۔

آریان خان کے اعتراف کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے عدالت سے دو دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تاہم عدالت نے آریان خان کا ایک دن کا ریمانڈ منظور کیا۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بڑی مشکل میں پھنس گئے، بیٹے نے کیا کردیا؟
منشیات کیس میں شاہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری، سلمان خان نے اہم قدم اٹھا لیا

ذرائع کے مطابق آریان خان کی گرفتاری کے بعد سلمان خان نے کنگ خان کے گھر کا دورہ کرکے شاہ رخ خان کو اپنے تعاون کی مشروط یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آریان پر جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے تو ہم ہر قسم کی قانونی معاونت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں